صبا قمر نے انڈین میگزین کیلئے برائیڈل فوٹو شوٹ کرالیا

اتوار 20 اگست 2017 13:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء)پاکستان کی ’’ہندی میڈم‘‘صبا قمر نے بالی ووڈ میں اینٹری دے دی اور ساتھ کامیابی کے جھنڈے بھی گاڑ د ئیے ہیں۔

(جاری ہے)

اداکار عرفان صدیقی کے ساتھ فلم ہندی میڈیم سے بالی ووڈ میں انٹری دینے والی اداکارہ صبا قمر نے اب معروف بھارتی میگزین ووگ انڈیا کے لیے برائیڈل فوٹو شوٹ بھی کیا ہے۔صبا قمر کے ساتھ فوٹو شوٹ میں حصہ لینے والے ماڈل شہزاد نور کا تعلق بھی پاکستان سے ہی ہے جبکہ صبا نے جو عروسی ملبوسات زیب تن کیے ہیں وہ پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر کے تیار کردہ ہیں۔سوشل میڈیا پرصبا قمر کی خوبصورت تصاویر کو مداحوں نے خوب سراہا۔جبکہ صبا نے خود بھی اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر اس حوالے سے معلومات دی۔