ریشم نے طلاقوں، علیحدگیوں کے خوف سے شادی کرنے سے انکار کر دیا

اتوار 20 اگست 2017 13:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) اداکارہ ریشم نے طلاقوں اور علیحدگیوں کے خوف سے شادی کرنے سے انکار کر دیا، کہتی ہیں کہ ڈر لگتا ہے شوبز کی شادیاں زیادہ نہیں چلتیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ریشم نے کہا کہ شادی نبھانے کا نام ہے اور اب شوبز میں ہونے والی شادیاں ناکام ہو رہی ہیں۔ اس لئے شادی کا ارادہ ملتوی کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق ریشم کچھ عرصہ سے رشتہ تلاش کررہی تھیں لیکن اب لگتا ہے کہ وہ خاموشی سے ہی شادی کریں گی لیکن کہتی تو وہ سچ ہیں کہ شادی نبھانے کا نام ہے۔

متعلقہ عنوان :