پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بھارت سے زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے‘مدھو

اتوار 20 اگست 2017 13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) فلم اور تھیٹر کی نامور اداکارہ مدھو نے کہا ہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بھارت سے زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے اگر ہم بہتر حکمت عملی کے ساتھ چلیں تو ویرانیاں ختم ہو سکتی ہیں، انہوں نے کہا کہ میں صرف باتیں نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہوں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویوکے دوران مدھوکا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے اور اب وقت آچکا ہے کہ ہم بھی اس انڈسٹری کی ویرانی کو ختم کرنے کے لئے اپنا حصہ ڈالیں۔

متعلقہ عنوان :