فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے ہم سب کو اتفاق سے کام کرنا ہوگا ‘شان

اتوار 20 اگست 2017 13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) فلم سٹار شان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے ہم سب کو اتفاق سے کام کرنا ہوگااور مجھے یقین ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے ہماری جدوجہد رنگ لائیگی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں شان نے کہا کہ فلم انڈسٹری کو دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑا کرناکسی فرد واحد کا کام نہیں اس کیلئے ہم سب کو باہمی اتفاق اور ایمانداری سے کام کرناہوگا ۔انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کو دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کے لئے پروڈیوسروں کو مزید نئی فلمیں بنانی چاہئیںاور رائٹرز کو بھی ایسے اسکرپٹ لکھنے چاہئیںجو عوام کے مسائل کو بھی اجاگر کریں ۔

متعلقہ عنوان :