ڈرامہ ڈائر یکٹر اسدبیگ نے ’’مجھے کیوں نکالا‘‘کے نام سے ڈرامہ بنانے کا اعلان کر دیا

اتوار 20 اگست 2017 13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) ڈرامہ ڈائر یکٹر اسدبیگ نے ’’ مجھے کیوں نکالا‘‘کے نام سے ڈرامہ بنانے کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میاں نوازشر یف نااہلی کے بعد مسلسل یہ سوال کر رہے کہ مجھے کیوں نکالا اس سارے معاملے پر اسد بیگ نے باقاعدہ ٹی وی ڈرامہ بنانے کا اعلان کر دیا ہے جسکے کیلئے 50فیصد کاسٹ بھی مکمل ہو چکی ہے اور عید کے بعد تمام کاسٹ فائنل ہو جائے گی اور امکان ہے کہ اکتوبر میں ڈرامہ کہ ریکارڈ نگ شروع کر کے دسمبر تک اس کو مکمل کر لیا جائیگا۔