مزاحیہ فنکار عزیر حسن ’’عوامی تماشہ‘‘ کے نام سے کامیڈی پروگرام متعارف کرائیں گے

اتوار 20 اگست 2017 13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) معروف مزاحیہ فنکار عزیر حسن ’’عوامی تماشہ‘‘ کے نام سے کامیڈی پروگرام متعارف کرائیں گے۔جس میں نسیم وکی ،صدف بھٹی،بینہ سحر سمیت کئی نامور ادکار شامل ہیں۔جبکہ ڈائریکٹر عزیر حسن اور پروڈیوسر ذیشان ہونگے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈائریکٹر عزیر حسن نے بتایا ہے کہ اس سے قبل یہ پروگرام کینیڈا میں متعارف کرایا گیا تھا جس کی وہاں بہت پذیرائی ملی ۔اس پروگرام کی مقبولیت کی وجہ سے اسے پاکستان میں پیش کرنے کا سوچا ہے۔اس پروگرام ’’عوامی تماشہ‘‘ کی ریکارڈنگ 21اگست سے شروع ہو رہی ہے۔امید ہے کہ شائقین اس پروگرام کو پسند کرینگے اس میں مزاح کا ایک نیا رخ متعارف کرایاجا رہا ہے۔