پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگویج ،آرٹ اینڈ کلچر اور امپائر پروڈکشن کے تعاون سے میوزیکل پروگرام کا نعقاد

اتوار 20 اگست 2017 13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگویج ،آرٹ اینڈ کلچر اور امپائر پروڈکشن کے تعاون سے میوزیکل پروگرام کا نعقاد ‘مشہور گلوکاروں نے اپنے فن کا جادو جگایا ۔شائقین کی بڑی تعداد گانوں پر رقص کرتی رہی۔طارق طافو سمیت کئی نامود گلوکاروں نے سماع باند دیا۔اس موقع پر سماجی رہنما سہیل ضیاء بٹ،ڈی جی پلاک ڈاکٹر صغریٰ صدف سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈی جی پلاک ڈاکٹر صغریٰ صدف نے کہا گزشتہ آٹھ ماہ سے پلاک نے ریکارڈ پروگرامز کا انعقاد کیا ہے ۔اور پلاک کی آمدن میں بھی کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔نئے سینما گھر کا قیام عمل میںلایا جا چکا ہے۔جشن آزادی کے موقع پر پلاک نے 7اگست سے 14اگست تک شہریوں کو فری پاکستانی فلمیں دیکھائی ہیں جن میں ’’جناح ،ملنگی سمیت کئی بڑی فلمیں شامل ہیں۔وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے مطابق پلاک کا دائرہ کار دیگر اضلاع تک بھی وسیع کیا جا رہا ہے اس پروجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :