اسٹیج ڈرامہ پر وڈیوسر جونی ملک کو بھتہ خوروں کی جانب سے قتل کی دھمکیاں ‘ شوبز فنکاروں نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا

اتوار 20 اگست 2017 13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) اسٹیج ڈرامہ پر وڈیوسر جونی ملک کو بھتہ خوروں کی جانب سے قتل کی دھمکیاں جبکہ شوبز فنکاروں نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جونی ملک کو بھتہ نہ دینے کی وجہ سے فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے بھتہ خورمسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں جسکی وجہ سے وہ آج کل ڈراموں سے بھی دور نظر آرہے ہیں جبکہ شوبز فنکاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کا نوٹس لیکر بھتہ خوروں کو گر فتار کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :