چین کے کئی صوبوں میں طوفانی بارشیں اور ژالہ باری

بعض علاقوں میں 70ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی جنوبی صوبوں میں دس روز میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان

اتوار 20 اگست 2017 12:50

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) ہیبی ، شنڈونگ ، ہینان اور انہوئی صوبوں کے بعض حصوں میں گذشتہ 24گھنٹوں میں 70ملی میٹر سے زیادہ طوفانی بارش ہو ئی جبکہ بعض علاقوں میں گھن گرج اوراولے بھی پڑے۔

(جاری ہے)

دریں اثنا چین کے محکمہ موسمیات نے موسلاد ھار بارش ، تیز ہوائی اورژالہ باری کے سلسلے میں بلیو الرٹ بھی جاری کر رکھا تھا ، مرکز نے جنوب مغربی سچوان طاس کے علاوہ جنوبی صوبوں کے درجہ حرارت میں آئندہ دس روز میں اضافے کی پیشنگوئی کی ہے،چین میں موسم کے بارے میں خبردار کرنے کیلئے چار سطحی رنگین نظام ہے جن میں سرخ رنگ کا انتباہ انتہائی شدید اور اس کے بعد دوسرے نمبر پر نارنجی ، زرد اوربلیو ہیں۔

متعلقہ عنوان :