افغانستان کی جنگ سے متعلق فیصلہ کرلیا، جلد اعلان کریں گے ،ٹرمپ

پاکستان اور بھارت سے متعلق اپنی پالیسی کا بھی از سرِ نو جائزہ لیں گے ،امریکی صدر کا ٹوئیٹ

اتوار 20 اگست 2017 12:30

افغانستان کی جنگ سے متعلق فیصلہ کرلیا، جلد اعلان کریں گے ،ٹرمپ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہیکہ ان کی حکومت نے 16 برس سے افغانستان میں جاری جنگ سے متعلق فیصلہ کرلیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کیمپ ڈیوڈ میں قومی سلامتی سے متعلق اپنے مشیروں کے ساتھ ملاقات کے ایک روز بعد صدر ٹرمپ نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ انہوں نے اپنے باصلاحیت جنرلوں اور فوجی کمانڈروں کے ساتھ کیمپ ڈیوڈ میں ایک اہم دن گزارا جس میں افغانستان سمیت کئی معاملات پر فیصلے کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کیمپ ڈیوڈ میں ہونے والی مشاورت میں امریکی فوج کے اعلیٰ افسران کے علاوہ نائب صدر مائیک پینس اور وزیرِ دفاع جیمز میٹس بھی شریک تھے۔ ٹرمپ حکومت کی جنوبی ایشیا سے متعلق نئی حکمتِ عملی کی تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی جس میں ان کے بقول امریکی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا گیا ہے۔ٹرمپ حکومت کا کہنا تھا کہ افغانستان کی جنگ سے متعلق نئی حکمتِ عملی اختیار کرنے سے قبل وہ خطے بشمول پاکستان اور بھارت سے متعلق اپنی پالیسی کا بھی از سرِ نو جائزہ لے گی۔

متعلقہ عنوان :