یاسر نے دو فلموں کی بھرپور کامیابی کے بعد نئے پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا

اتوار 20 اگست 2017 12:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء)اداکار و ہدایتکار یاسر نے اپنی دو فلموں کی بھرپور کامیابی کے بعد نئے پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا،نئی فلم کے لئے اسکرپٹ لکھوانا شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ یاسر نواز نے فلم ’’رانگ نمبر ‘‘اور ’’مہر النساء وی لب یو ‘‘ کی کامیابی کے بعد تیسری فلم بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا اسکرپٹ بھی تحریر کرایا جارہا ہے ۔ عید الاضحی کے بعد فلم کی کاسٹ کے چنائو کا عمل شروع کردیا جائے گا ۔