موسیقی کی بحالی کی جدوجہد میں ہر ممکن کردار ادا کر رہی ہوں ‘ گلوکارہ حنا فرید

موسیقی کا دور واپس لانے کیلئے زیادہ سے زیادہ میوزیکل شوز کے انعقا د کی ضرورت ہے

اتوار 20 اگست 2017 12:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) گلوکارہ حنا فرید نے کہا ہے کہ موسیقی کی بحالی کی جدوجہد میں ہر ممکن کردار ادا کر رہی ہوں ، حال ہی میں ریلیز کئے جانے والے میوزک البم کی کامیابی سے حوصلہ ملا ہے اور عید الاضحی کے بعد نئے پراجیکٹ پر کام شروع کریں گی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں گلوکارہ کا کہنا تھاکہ اگر یہ کہا جائے کہ موسیقی بحرانی کیفیت سے دوچار ہے تو غلط نہ ہوگا ۔ اس کے لئے زیادہ سے زیادہ میوزیکل شوز کے انعقا د کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان میں موسیقی کا دور دوبارہ واپس آ سکے۔

متعلقہ عنوان :