شیبا بٹ فلم ’’ جرم اور سزا ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئیں

اتوار 20 اگست 2017 12:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) اداکارہ شیبا بٹ ہدایتکار ارباز خان کی فلم ’’ جرم اور سزا ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا کہ ناران میں فلم کی شوٹنگ کے دوران شیبا بٹ ایک پہاڑی پر اپنا سین عکسبند کراتے ہوئے لڑ کھڑا گئیں جس سے ان کے گھنٹے پر چوٹ آئی۔ شیبا بٹ نے اس کے باوجود اپنا سین مکمل کرایا اور اس کے بعد انہیں طبی امداد دی گئی۔

متعلقہ عنوان :