اپنی فلم ’’ وجود ‘‘آئندہ برس کے آغاز پر ریلیز کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے‘ جاوید شیخ

اگر اسی طرح بلا تعطل فلمیں بنتی رہیں تو انڈسٹری بہت جلد اپنی بحالی کے دور میں داخل ہو جائیگی

اتوار 20 اگست 2017 12:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) سینئر اداکار و ہدایتکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ اپنی فلم ’’ وجود ‘‘آئندہ برس کے آغاز پر ریلیز کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے، سینئر اداکار شاہد طویل عرصے کے بعد اپنے پرستاروں کو اس فلم میں نظر آئیں گے ۔

(جاری ہے)

’’ این این آئی ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جاوید شیخ نے کہا کہ کراچی میں بڑی تعداد میں فلمیں بن رہی ہیں او رایک انداز ے کے مطابق مختلف ہدایتکاروں کی پچاس کے قریب فلمیں زیر تکمیل ہیں جس سے یقینی طور پر فلم انڈسٹری کو سہارا ملے گا اور اگر اسی طرح بلا تعطل فلمیں بنتی رہیں تو فلم انڈسٹری بہت جلد اپنی بحالی کے دور میں داخل ہو جائے گی ۔

انہوں نے اپنی سدا بہار جوانی کے حوالے سوا ل کے جواب میں کہا کہ میں کوئی خاص خوراک استعمال نہیں کرتا بلکہ اپنے کام سے کام رکھتا ہوں ، دوسروں کے دکھ اور غم میں شریک اور لوگوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرتا ہوں ۔ میں اپنے دوستوں کی کامیابی پر خوش ہوتا ہوں اور کبھی کسی سے حسد نہیں رکھی اور اگر تمام لوگ اس گُر کو اپنا لیں تو وہ بھی سدا بہار جوان نظر آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :