شہریوں نے عید الاضحی پر جانور وں کی قربانی کیلئے قصا بوں کی پیشگی بکنگ کر لی

قصابوں نے بھی ہر سال قربانی کرنے والے شہریوں سے از خود رابطے کر لئے

اتوار 20 اگست 2017 12:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) شہریوں نے عید الاضحی پر جانور وں کی قربانی کیلئے قصا بوں کی پیشگی بکنگ کر لی ،قصابوں نے بھی ہر سال قربانی کرنے والے شہریوں سے از خود رابطے کر لئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عید الاضحی پر قصابوں کو وی آئی پیز کا درجہ حاصل ہوتا ہے اس لئے عید الاضحی پر جانوروں کی قربانی کرنے والے شہریوں نے عید کے دنوں میں قصابوں کے نخروں سے بچنے کیلئے ان سے پیشگی رابطہ کرکے بکنگ کر لی ہے ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ قصابوں کی طرف سے مختلف اقسام کے جانور ذبح کرنے کی اجرت میں گزشتہ سال کی نسبت 500سے 200ہزار روپے تک اضافہ کر دیا گیا ہے اورمتبادل نہ ہونے کے باعث قصابوں کو منہ مانگی اجرت دینا پڑے گی ۔علاوہ ازیں قصابوں نے بھی ہر سال قربانی کرنے والے شہریوں سے از خود رابطے کر کے بکنگ کرنا شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :