خادم اعلیٰ پنجاب رہائشی اسکیم کی قراندازی کی تقریب24اگست کو منعقد ہو گی

اتوار 20 اگست 2017 12:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) خادم اعلیٰ پنجاب رہائشی اسکیم شیخوپورہ کی قراندازی کی تقریب24اگست کو منعقد ہو گی ۔مذکورہ اسکیم کے تحت ایک ارب روپے کی خطیر لاگت سے کم آمد نی والے افراد کو جدید رہائشی گھر مہیا کیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مذکورہ رہائشی اسکیم کے لئے ٰ17,000سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جن کی سروسز کلب شیخوپورہ میں قرعہ اندازی کی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق پنجاب کے دیگر شہروں لودھراں ،سیالکوٹ ،رینالہ خورد اورچشتیاں میں بھی جلد رہائشی سکیموں کا افتتاح کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :