پانچویں او آئی سی حلال ایکسپو 23تا25نومبر استنبول میں منعقد ہو گی

اتوار 20 اگست 2017 12:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء)پانچویں او آئی سی حلال ایکسپو ترکی کے دارالحکومت استنبول میں 23تا25نومبر تک منعقد ہو گی ۔

(جاری ہے)

تین روزہ نمائش میں تصدیق شدہ حلال غذائی اشیاء،ہر قسم کا گوشت اور اسکی مصنوعات،دیگر پکانے کیلئے تیار غذائی اشیاء،جیم ، جیلی ،اچار،مصالحہ جات،کنفکشزیز، پروسس شدہ پلپ اور جوسز ، ڈیری مصنوعات،کیچپِ تمام قسم کے ساسز وغیرہ ، حلال کیمیکلزاور حلال پیکجنگ کے سٹالزلگائے جائیں گے۔

علاوہ ازیں چلی کے دارالحکومت سینٹیاگومیں تین روزہ حلال ایکسپو 6تا8نومبر منعقد ہو گی جس میںحلال فوڈ آئٹمز ، حلال فوڈ پراسیسنگ اور حلال کاسمیٹکس کے سٹالز لگائے جائیں گے۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے دونوں عالمی نمائش میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں جمع کر لی گئی ہیں۔