مشرق وسطی کو پولٹری مصنوعات برآمد کرنیوالے پہلے 10 ممالک میں پاکستان کو شامل کرنے کیلئے عملی اقدامات کا فیصلہ

پولٹری مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کافیصلہ ،2018 ء کیلئے 4 کروڑ ڈالرز کی برآمدات کا ہدف مقرر ‘ ذرائع

اتوار 20 اگست 2017 12:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) مشرق وسطی کو پولٹری مصنوعات برآمد کرنے والے پہلے 10 ممالک میں پاکستان کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا، 2018 ء کیلئے 4 کروڑ ڈالرز کی برآمدات کا ہدف مقرر کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا جس میں وزارت تجارت اور پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے حکام نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں متحدہ عرب امارت کو پولٹری مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کابھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ محکمہ تجارت نے پولٹری ایسوسی ایشن کو عرب ممالک کو پولٹری مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ 2018 میں متحدہ عرب امارت کی پولٹری درآمدات ایک ارب ڈالرز سے تجاوز کرنے کا امکان ہے جس سے پاکستان بھرپور فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ اجلاس میں 2018 ء میں 4 کروڑ ڈالرز کی پولٹری مصنوعات برآمد کرنے کا ہدف مقر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :