وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا صحافی سید مہدی (مرحوم)کو خراج عقیدت

اتوار 20 اگست 2017 12:11

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2017ء)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سکردو میں پارٹی اجلاس کے موقع پر سینئر صحافی سید مہدی کی وفات پر فاتحہ خوانی کرائی اور ان کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سید مہدی مرحوم کی صحافتی شعبے میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے مرحوم کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے صبر و جمیل کیلئے بھی دعا کی۔