وفاقی حکومت کا 10 ماہ کے لیے نظرثانی شدہ ٹریڈ پالیسی لانے کا فیصلہ

اتوار 20 اگست 2017 12:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء)وفاقی حکومت نے آئندہ 10 ماہ کے لئے نظرثانی شدہ ٹریڈ پالیسی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سخت شرائط کے باعث برآمد کنندگان نے تجارتی پالیسی سے فائدہ نہیں اٹھایا اس لئے وفاقی حکومت نے آئندہ 10 ماہ کے لئے نظرثانی شدہ ٹریڈ پالیسی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاکہ نظرثانی تجارتی پالیسی کو اسٹریٹجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک سپلیمنٹ کا نام دیا گیا ہے، جس کے تحت برآمدکنندگان کو مراعات کی فراہمی کے لئے شرائط کو نرم کیا جائے گا۔

ذرائع نے مزیدبتایاکہ نظرثانی تجارتی پالیسی پر رواں ماہ کے آخر تک کام مکمل کرلیا جائے گا اور نظرثانی تجارتی پالیسی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ میں بھی پیش کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق تجارتی پالیسی کے تحت جاری کردہ ایس آر اوز میں سخت شرائط عائد ہوتی ہیں اور تجارتی پالیسی کے تحت مراعات کے لئے اب تک کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔