کراچی،میٹرک میں اول پوزیشن ،طالب علم کو سول ایوی ایشن کی جانب سے 50ہزارروپے انعام

باصلاحیت طلبہ کو سپورٹ کرنا ہماری اولین روایات میں شامل ہے ، علی ضیاء نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ، ڈی جی سول ایوی ایشن

اتوار 20 اگست 2017 12:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) میٹرک کے امتحانات میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے ایوی ایشن اسکول کے طالبِ علم علی ضیاء خان کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے 50ہزار روپے انعام دیا گیا ہے۔ ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی ائیر مارشل(ر)عاصم سلیمان نے چیک دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی ائیر مارشل(ر)عاصم سلیمان نے کہاکہ باصلاحیت طلبہ کو سپورٹ کرنا ہماری اولین روایات میں شامل ہے ، علی ضیاء نے پورے کراچی میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ سول ایوی ایشن اسکول کے طلبہ کو محنت کر کے مزید آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔ ہماری دعائیں اور سپورٹ تمام طلبہ کے ساتھ ہے ۔اسکول کی پرنسپل نزہت فاطمہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہونہار طلبہ اس ملک کا روشن مستقبل ہیں اور اساتذہ کی انتھک محنت اور بے پناہ صلاحیتوں کی بدولت ہمارا اسکول پوزیشن لینے میں کامیاب ہوا ہے جس پر تمام طلبہ اور اساتذہ مبارک باد کے مستحق ہیں ۔

متعلقہ عنوان :