ہزار روپے والے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم ستمبرکو ہوگی

اتوار 20 اگست 2017 12:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومتِ پاکستان کے زیر اہتمام 40 ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم ستمبر بروز جمعة المبارک کو مظفر آباد میں ہوگی۔

(جاری ہے)

40ہزار روپے والے انعامی بانڈ کی مجموعی طور پر یہ71ویں قرعہ اندازی ہوگی، جس کاپہلا انعام 7کروڑ 50 لاکھ، دوسرا انعام 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کے 3 جبکہ تیسرا انعام 5 لاکھ روپے کے 1696 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کیے جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :