اسٹیٹ بینک نے ڈالر مہنگا ہونے کی تحقیقات مکمل کرلیں، رپورٹ آج وزارت خزانہ کو جمع کرائی جائیگی

رپورٹ مرتب کرنے میں 40روز کا وقت لگا، پانچ جولائی کوڈالر تین اعشاریہ ایک فیصد بڑھ کر 108.10روپے کا ہوگیا تھا

اتوار 20 اگست 2017 12:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈالر مہنگا ہونے کی تحقیقات مکمل کرلی ہے ، رپورٹ آج( پیر)وزارت خزانہ کو جمع کرائی جائیگی ،5جولائی کوانٹر بینک مارکیٹ میں 104 روپے 85 پیسے پر ٹریڈ کرنے والا ڈالر اچانک 108 روپے 10 پیسے پر پہنچ گیا تھا،اس موقع پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے روپے کی قدر میں کمی پر شدید الفاظ میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک کے مستقل گورنر کی تقرری اور روپے کی قدر میں کمی کی تحقیقات دس روز میں مکمل کرانے کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس رپورٹ کو مرتب کرنے میں ایک ماہ اور دس روز کا وقت لگایا ہے اور اب یہ رپورٹ پیرکو وزارت خزانہ کو جمع کرائی جائے گی ۔واضح رہے کہ جب روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں 3 اعشاریہ ایک فیصداضافہ ہوا تھا تو اس وقت کے قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک نے یہ موقف اختیار کیا تھا کہ ڈالر کی قدر میں اضافہ معیشت کی عکاسی کررہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :