کراچی،جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری

سپر ہائی وے اور کورنگی میں پولیس مقابلوں میں چار ڈاکو مارے گئے،لانڈھی میںفائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوگئی

اتوار 20 اگست 2017 12:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) شہرقائد میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ سپر ہائی وے اور کورنگی میں پولیس مقابلوں میں چار ڈاکو مارے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمدہواہے۔لانڈھی میںفائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار سے متصل جنجال گوٹھ کے قریب پولیس نے مقابلے میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ڈاکومارے گئے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ایس ایس پی ملیررائو انوار نے بتایا کہ مقابلے میں مارے جانے والے ڈاکو مویشی منڈی آنے جانے والے شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کردی جوابی فائرنگ سے تینوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی جبکہ کورنگی کے علاقے زمان ٹائون میں بھی پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔ ملزم سے اسلحہ، چھینے گئے متعدد موبائل فون اورموٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔دوسری جانب لانڈھی کے علاقے دائود چورنگی کے قریب فائرنگ سے 45سالہ امینہ بی بی نامی خاتون زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا

متعلقہ عنوان :