نیب راولپنڈی کا نواز شریف کو آج 2 بجے تک پیش ہونے کا حکم۔شریف فیملی آج نیب آفس پیش نہ ہوئی تو گرفتاری ممکن ہو سکتی ہے ، نیب احکام

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 20 اگست 2017 12:05

نیب راولپنڈی کا نواز شریف کو آج 2 بجے تک پیش ہونے کا حکم۔شریف فیملی آج ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20اگست2017ء) :مسلم لیگ (ن) کے سابق وزیراعظم نواز شریف کو نیب نے آج 2 بجے طلب کر لیا ہے، سابق وزیراعظم کے ساتھ ساتھ مریم نواز ، کیپٹن صفدر(ر) ، حسن نواز اور حسین نواز بھی طلب کیا گیا ہے ، شریف فیملی اگر آج پیش نہ ہوئی تو شریف فیملی کوآج آخری نوٹس دیا جائے گا پھر گرفتاری بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے ۔ نیب راولپنڈی کے افسر سلیم شہزاد کی قیادت میں 6 رکنی ٹیم نیب لاہور کے دفتر میں موجود ہے اور وہ شریف خاندان کا دوپہر 2 بجے تک انتطار کریں گے۔

(جاری ہے)

عدم پیشی پر 8 ستمبر کو سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کی جائے گی۔ نیب ذرائع کے مطابق پیش نہ ہونے کا فیصلہ فریقین کا ذاتی معاملہ ہے۔ عدالت عدم پیشی پر گرفتاری کا حکم بھی دے سکتی ہے۔نیب احکام کی طرف سے کہا گیا ہے کہ نیب نے نواز شریف اور اس کی فیملی کو لندن فلیٹس اور12آف شور کمپنیوں پر طلب کیا ہوا ہے ، دوران تحقیقات مطلوبہ افراد اگر پیش نہیں ہوتے تو نیب ان کو گرفتار کرنے کا بھی حق رکھتی ہے ۔ نیب شریف فیملی پیشی کے متعدد نوٹس جاری کر چکی ہے ،جس پر شریف فیملی نے کوئی سنجیدہ ردعمل کا اظہار نہیں کیا ۔

متعلقہ عنوان :