روشنی فائونڈیشن بزرگ شہریوں اور بچوں کی بہبود کے لیے کوشاں ہے،سمیرا ملک

اتوار 20 اگست 2017 12:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2017ء) روشنی فائونڈیشن کی چیئرپرسن سمیرا ملک نے کہاہے فائونڈیشن بزرگ شہریوں اور بچوں کی فلاح وبہبود کیلئے پوری طرح کوشاں ہے‘ انہوں نے کہاکہ معمرافراداوربچے ہماری توجہ کے خصوصی مستحق ہیں ‘ معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کے مسائل حل کرنے پر بھرپور توجہ دے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ فائونڈیشن اس حوالے سے لوگوں میں شعورپیدا کرنے کیلئے بھرپور کرداراداکررہی ہے علاوہ ازیں فائونڈیشن غریب ومستحق افراد کی مدد کیلئے پیش پیش ہے‘ انہوں نے کہاکہ روشنی فائونڈیشن علم کی روشنی کو عام کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکول میں لانے کیلئے کوشاں ہے اور ہمارا مشن ہے کہ کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے‘ انہوں نے کہاکہ فائونڈیشن غریب بچوں کو مفت کتب ویونیفارم وغیرہ کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات کرتی رہی ہے اور یہ مشن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :