جامعہ پشاور میں مچھر مار سپرے روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے‘ آئی جے ٹی

اتوار 20 اگست 2017 12:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2017ء) اسلامی جمعیت طلبہ یونیورسٹی کیمپس پشاور کے ترجمان نے کہا ہے کہ پشاور میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ 861 مریض اس وقت خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں زیرعلاج ہیں جبکہ مزید افراد میں بھی ڈینگی وائرس کے پھیلنے کا خدشہ ہے جس سے یونیورسٹی کیمپس میں خوف وہراس کی فضاء ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کیمپس انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ پورے کیمپس میں ر وزانہ کی بنیاد پرمچھرمار سپرے کیا جائے بصورت دیگرکوئی بھی ناخواشگوار واقعہ پیش آیاتو اس کی تمام ذمہ دار ی کیمپس انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :