حفصہ نثار نے زوالوجی میں ایم فل کرلیا

اتوار 20 اگست 2017 12:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2017ء)پشاور یونیورسٹی شعبہ زوالوجی کی ریسرچ سکالر اور جناح کالج کی لیکچرار حفصہ نثار نے پروفیسر ڈاکٹر اکرم شاہ کی زیرنگرانی ایم فل مکمل کرلیاہے ‘ ان کے ایکسٹرنل ایگزامینر سابق چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمدسلیمان تھے‘ سکالر نے شعبہ زوالوجی میں منعقدہ امتحانی نشست میں اپنے تھیسز کا کامیابی سے دفاع کیا۔