اسلامیہ کالج نے ایم فل، پی ایچ ڈی داخلوں کا آغاز کردیا

اتوار 20 اگست 2017 12:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2017ء) اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور نے ایم فل اور پی ایچ ڈی کلاسز میں داخلوں کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 اگست ،کاغذات کی سکروٹنی 29 اگست کو ہوگی ۔ ٹیسٹ 30 اگست کو منعقد ہو گا جبکہ کلاسز کا آغاز ستمبر میں ہوگا۔