کامیابیاں محنت اور لگن سے کام کرنے سے ملتی ہیں باتوں سے نہیں‘ثانیہ چوہدری

اسٹیج ڈرامہ،،سجن کی دیوانی،، میں اداکارہ ثانیہ چوہدری کا پرفارمنس دیکھ کر منچلے بے قابو ہوگئے ‘تالیوں کی گونج

اتوار 20 اگست 2017 11:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) اداکارہ ثانیہ چوہدری نے کہا ہے کہ کامیابیاں محنت اور لگن سے کام کرنے سے ملتی ہیں باتوں سے نہیں-سنگم تھیٹر کوٹ عبدلمالک میں جاری اسٹیج ڈرامہ،،سجن کی دیوانی،، میں اداکارہ ثانیہ چوہدری اپنے کردار کے مطابق،سجن کی دیوانی،ہو گئی ،منچلے اداکارہ کی منفرد پرفارمنس دیکھ کر بے قابوہوگئے، ھال میں تالیوں اور سیٹیوں کی گونج ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق اداکارہ کی پرفارمنس پر شائقین بھنگڑا ڈلنا شروع ہو جاتے ہیں ڈرامہ کی کامیابی دیکھ کر پرڈیوسر ملک شاہد اور ڈائریکٹر محمد وقاص خوش ہو گئے،اسٹیج ڈرامہ ،،سجن کی دیوانی،،کی کاسٹ میں ثانیہ کے علاوہ حرا نور،سحر صدیقی،سونیا شہزادی ،تابندہ علی اور شیزا جٹ و دیگر فنکار بھی شامل ہیں ۔