بالی ووڈ میں اپنا مستقبل روشن دیکھ رہی ہوں‘سارہ لورین

نئے پراجیکٹ کے لیے آئندہ برس ممبئی چلی جاؤں گی جہاں بڑے بینرز کی دو فلمیں سائن کروں گی

اتوار 20 اگست 2017 11:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) معروف اداکارہ و ماڈل سارہ لورین نے کہا ہے کہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں میں اپنا مستقبل روشن دیکھ رہی ہوں-پاکستان میں فلم انڈسٹری کے علاوہ ٹی وی ڈرامہ سیریلز میں بھی اہم کردار نبھا رہی ہوں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نئے پراجیکٹ کے لیے آئندہ برس ممبئی چلی جاؤں گی جہاں بڑے بینرز کی دو فلمیں سائن کروں گی۔انہوں نے کہا بالی ووڈ میں کامیابی کے لیے جہاں اداکاری کے ساتھ ساتھ رقص بہت ضروری ہے و ہیں تعلیم یافتہ نئے لوگوں کی بھی بھر پور حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :