دبنگ خان کیساتھ فلم میں کام کرنا باعث فخر ہے‘اداکارہ جیکولن فرنینڈس

ْسلمان خان کی کوئی فلم سائن کرتی ہوں تو بہت خوشی ہوتی ہے ‘ فلم کے سکرپٹ کوترجیح نہیں دیتی

اتوار 20 اگست 2017 11:20

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) بالی ووڈ اداکارہ جیکولن فرنینڈس نے کہا ہے کہ میں سلمان خان کی فلم میں کام کرتے ہوئے کبھی بھی سکرپٹ نہیں دیکھتی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ جیکولن فرنینڈس نے کہا ہے کہ دبنگ خان بہت اچھے اور با صلاحیت اداکار ہیں اور ان کے ساتھ فلم میں کام کرنا باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ سلمان خان کی کوئی فلم سائن کرتی ہیں تو انہیں بہت خوشی ہوتی ہے اور وہ اس فلم کے سکرپٹ کوترجیح نہیں دیتیں۔

متعلقہ عنوان :