ہمایوں سعید کی فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘‘ بقرعید پر ریلیز ہو

فلم میں پاکستانی اداکار ہمایوں سعید اور اداکارہ مہوش حیات کا مرکزی کردارہے

اتوار 20 اگست 2017 11:20

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) ہمایوں سعید کی فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘‘ بقرعید پر ریلیز ہورہی ہے جو ونر ثابت ہوگی۔ بالی ووڈ فلم ساز مہیش بھٹ نے اے آر کے بینر تلے بننے والی فلم پنجاب نہیں جاؤں گی کو ’ونر‘ قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ کاوشوں سے بنائی جانے والی فلم کا آفیشل ٹریلر جاری ہوچکا ہے جبکہ گانے ریلیز کرنے کا سلسلہ برقرار ہے۔

(جاری ہے)

فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ میں پاکستانی اداکار ہمایوں سعید جبکہ اداکارہ مہوش حیات کا مرکزی کردارہے جبکہ عروہ حسین ، احمد بٹ، صبا حمید سمیت دیگر فنکار بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں۔فلم کی کہانی رومانوی ہے جس میں پنجاب کی ثقافت اور رسم و رواج کو دکھایا گیا ہے جس کی وجہ سے ہمایوں سعید کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، فلم کی کہانی دیہاتی لڑکے اور شہری لڑکی کے معاشقے پر مشتمل ہے، ہمایوں سعید کراچی کی رہائشی لڑکی مہوش حیات کو پسند کرنے لگتے ہیں تاہم وہ شادی نہ کرنے اور کسی بھی صورت پنجاب نہ جانے کا اعلان کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :