پاکستانی اداکارہ صبا قمر کابھارتی میگزین کیلئے برائیڈل شوٹ

اتوار 20 اگست 2017 11:20

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء)فان خان کے ساتھ فلم ہندی میڈیم سے بالی ووڈ میں زبردست آغاز کرنیوالی پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے اب معروف بھارتی میگزین ’’ووگ انڈیا‘‘ کیلئے برائیڈل فوٹو شوٹ کروایا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ صبا قمر کے ساتھ فوٹو شوٹ میں حصہ لینے والے میل ماڈل شہزاد نور کا تعلق بھی پاکستان سے ہی ہے جبکہ صبا قمرنے جو عروسی ملبوسات زیب تن کئے ہیں وہ پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر زینب چھوٹانی کے تیار کردہ ہیں۔سوشل میڈیا پرصبا قمر کی خوبصورت تصاویر کو مداحوں نے خوب سراہا۔