بھارتی ٹی وی کے دو اداکار ٹریفک حادثے میں ہلاک

دونوں اداکار گجرات میں امبر گاؤں سے اپنے ٹی وی سیریل ’’ماہاکالی‘‘ کی شوٹنگ ختم کرکے واپس ممبئی آرہے تھے

اتوار 20 اگست 2017 11:20

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) بھارتی ٹی وی شو کے اداکار گاگن کنگ اور ارجیت لاوانیا کار حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اداکار گجرات میں امبر گاؤں سے اپنے ٹی وی سیریل ’’ماہاکالی‘‘ کی شوٹنگ ختم کر کے واپس ممبئی آ رہے تھے اس دوران احمد آباد ممبئی ہائی وے پر ان کی گاڑی بے قابو ہو کر کھڑے ہوئے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے تنیجے میں دونوں اداکار موقع پر ہی چل بسے جب کہ گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

حادثے کے بعد پولیس نے ٹرالر کے ڈرائیور کو حراست میں لیا لیکن عینی شاہدین نے جب پولیس کو بتایا کہ ٹرالر سڑک کنارے کھڑا تھا اور حادثے میں اس کے ڈرائیور کی کوئی غلطی نہیں تھی تو پولیس نے ڈرائیور کو رہا کر دیا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے کہا ہے ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور حادثے کے وقت اداکار گاگن کنگ نشے کی حالت میں گاڑی چلا رہا تھا تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :