ہندی فلم انڈسٹری میں خواتین کو اب بہتر انداز میں پیش کیا جارہا ہے، کرینہ کپور

کرینہ اس وقت اپنی فلم’ ’ویرے دی ویڈنگ‘‘ میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ہمراہ سونم کپور اہم کردار ادا کریں گی

اتوار 20 اگست 2017 11:20

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کا کہنا ہے کہ وہ آج کل بننے والی ہندی فلموں میں خواتین کے بہتر انداز میں بنائے گئے کرداروں پر کافی خوش ہیں اور اس کا کریڈٹ نوجوان خواتین اسکرپٹ رائٹرز کو دیتی ہیں۔ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ ’کوئی بھی یہ فرق دیکھ سکتا ہے کہ اب ہندی فلم انڈسٹری میں خواتین کے کرداروں کو بہتر انداز میں پیش کیا جارہا ہے، خواتین کے کردار اب نوجوان ہدایت کار لکھ رہے ہیں، جو ایسی خواتین کو پیش کررہے جو کامیاب اور محنتی ہیں، اب فلموں میں خواتین کے کردار کافی بہتر ہیں۔

کرینہ کا مزید کہنا تھا کہ خواتین ہر طرح کا کام کرسکتی ہیں، مجھے فخر ہے کہ میں ایک شادی شدہ اور گھر سے باہر کام کرنے والی ایک خودمختار خاتون ہوں، شادی ہونے کے باوجود میری اپنی ایک پہچان ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ کرینہ کپور اکثر و بیشتر اپنے انٹرویوز میں بااختیار خواتین کے آگے بڑھنے پر زور دیتی آرہی ہیں۔کرینہ اس وقت اپنی فلم’ ’ویرے دی ویڈنگ‘‘ میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ہمراہ سونم کپور اہم کردار ادا کریں گی۔اداکارہ نے بولی وڈ اداکار سیف علی خان سے 2012 میں شادی کی تھی، گزشتہ سال دسمبر میں ان کے ہاں پہلے بیٹے تیمور کی پیدائش ہوئی۔

متعلقہ عنوان :