عوام کا مزاج بدلنے کی بجائے صفائی کے شیڈول پر توجہ دینی پڑھے گی۔ میئر میونسپل کارپوریشن

اتوار 20 اگست 2017 01:50

سیالکوٹ ۔19اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2017ء)مئیر میونسپل کارپویشن سیالکوٹ توحید اختر چوہدری نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سینٹری سپروائزرز کے ساتھ جناح ہال برقلعہ ایک اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں صفائی کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے عوام الناس اور ان کے نمائیدگان کا اعتماد سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی سے اٹھ چکا ہے ہر مکتبہ فکر سے شکایات موصول ہو رہی ہیں جو SWMC کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔

اگر یہی صورت حال رہی تو میں آپ لوگوں کے خلاف انتہائی اقدامات اٹھانے سے گریز نہیں کرو نگالہذا ایک ہفتہ کے اندر اندر اپنی کارکردگی بہتر کر لیںاس کے بعد میں ہر یونین کونسل کا وزٹ کر کے آپ لوگوں کی کارکردگی کا جائزہ لو نگا اور جن علاقوں میں صفائی کی صورت حال ناقص پائی گی اس علاقے کے سپروائزر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

(جاری ہے)

اس اجلاس کو آخری وارننگ سمجھتے ہوئے اپنی کارکردگی اور اپنے علاقے میں صفائی کا نظام بہتر بنائیں اور متعلقہ سینٹری ورکر سے اپنی نگرانی میں کام کروائیں۔

مئیر آف سیالکوٹ نے مزید کہا کہ لوگوں کی روز مرہ زندگی کی مصروفیات کے شیڈول میں واضح تبدیلی آ چکی ہے اسی طرح گھروں میں صفائی کی ٹائمنگ بھی تبدیل ہو چکی ہے جبکہ ہمارا عملہ پرانی روٹین کے مطابق صبح صبح صفائی کر کے جا چکا ہوتا ہے اور لوگ اس کے بعد گلیوں میں کوڑا پھینک دیتے ہیں۔لہذا ہمیں لوگوں کا مزاج بدلنے کی بجائے صفائی کے شیڈول میں تبدیلی لانا ہو گی تاکہ ایک دفعہ صفائی کے ساتھ ہی تمام کوڑا کرکٹ گلی محلوں سے اٹھا لیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں تمام کوڑا پوائنٹس کو نمبرز لگائے جائیں کوڑا اٹھانے کے بعد چونا کاری کی جائے تاکہ جراثیم پیدا نہ ہو ۔انہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ کوڑا کرکٹ گلی محلوں میں پھنکنے کی بجائے کوڑا پوائنٹ پر موجود کنٹینرز میں ڈالیں۔اجلاس میں ڈپٹی مئیر چوہدری بشیر احمد نے بھی شرکت کی اور شعبہ صفائی کے بارے اپنے خیالات کا اظہار کیااس موقع پر M.D سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شیراز وڑائچ بھی موجود تھے۔