وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور کا دورہ

اتوار 20 اگست 2017 01:50

سیالکوٹ ۔19اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2017ء) وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور کا دورہ ، محکمہ صحت کی جانب سے مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد خان نے گزشتہ روز تحصیل ہیڈ کوارٹر پسرور ہسپتال کا دورہ کیا اور محکمہ صحت کی جانب سے مریضوں کودی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور ٹی ایچ کیو کو درپیش مسائل کے بارے میں دریافت کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر زاہد حامد خان نے کہا کہ حکومت ہسپتالوں کو جدید خطوط پر گامزن کرناچاہتی ہے تا کہ لوگوں کو بہتر اور جدید طبی سہولیات میسر آسکیں ۔مسلم لیگ(ن) نے ملک بھر میں جدید ہسپتالوں کے قیام کی منظوری دی ہے اور ضلعی سطح پر قائم ہسپتالوں کو بھی جدید خطوط پر گامزن کیا جا رہا ہے اور مریضوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے ڈاکٹروں پر زور دیا کہ وہ مریضوں کے ساتھ احسن طریقہ سے پیش آئیں اور انہیں بہتر طبی سہولیات فراہم کریں۔ قبل ازیں انہوں نے میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر شبیر مغل کی خدمات کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :