جیریمی میکلیلن کو امریکا میں پاکستانی قرار دے دیا گیا

اتوار 20 اگست 2017 01:22

جیریمی میکلیلن کو امریکا میں پاکستانی قرار دے دیا گیا
امریکا: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اگست2017ء) امریکا کے مشہور کامیڈین جیریمی میکیلن کو امریکا میں پاکستانی قراردیدیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق جیریمی میکیلن نے سماجی رابطے کی مشہور ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ انہیں اب لگتا ہے کہ وہ امریکی نہیں بلکہ پکے پاکستانی بن چکے ہیں، جیریمی میکیلن نے ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں انکے ایک مداح نے انہیں پاکستان کی تعریف کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اگر پاکستان سے اتنا ہی پیار ہے تو واپس پاکستان چلے جاؤ امریکا آنے کی کیا ضرورت تھی۔

(جاری ہے)

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جیریمی میکیلن کچھ دنوں قبل پاکستان آئے تھے اور یہاں پر کافی دن گزارے تھے تاہم اس حوالےسے انہوں نے پاکستان کی جشن آزادی کے دن پاکستانی عوام کیساتھ خوب ہلا گلہ کیا اور اپنے فیس بک کے پیج پر پاکستان سے متعقل اچھے خیالات کا اظہار بھی کیا۔ جیریمی میکین کو انکے مداح کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ کیسے بنایا گیا آپ بھی ملاحظہ کیجیئے۔