حکومت پنجاب کے بھیجے گئے موبائل ہیلتھ یونٹ قبول کرنے سے انکار پر کے پی کے حکومت کے رویے پر انتہائی افسوس ہے ،کسی وبا یا آفت میں مدد اگر کوئی دشمن بھی کرے تو انسانی جان بچانے کے لیے قبول کر لی جاتی ہے،وزیراعلی پنجاب کے تعاون کی پیش کش کی وجہ سیاست نہیں انسانی ہمدردی تھی،

عمران خان کی پھیلائی ہوئی نفرت نے اس حد تک ایک دوسرے کو دور کر دیا ہے کہ جانیں بچانے کی بجائے اپنی جھوٹی سیاست اور انا بچائی جا رہی ہے وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا بیان

ہفتہ 19 اگست 2017 23:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے حکومت پنجاب کی جانب سے کے پی کے بھیجے گئے موبائل ہیلتھ یونٹ قبول کرنے سے انکار پر کے پی کے حکومت کے رویے پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ کسی وبا یا آفت میں مدد اگر کوئی دشمن بھی کرے تو انسانی جان بچانے کے لیے قبول کر لی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلی پنجاب کے تعاون کی پیش کش کی وجہ سیاست نہیں انسانی ہمدردی تھی ۔ہفتہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انسانی جان چاہے پشاور یا لاہور کے لوگوں کی ہو ایک جیسی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس ہے کہ عمران خان کی پھیلائی ہوئی نفرت نے اس حد تک ایک دوسرے کو دور کر دیا ہے کہ جانیں بچانے کی بجائے اپنی جھوٹی سیاست اور انا بچائی جا رہی ہے۔