ایبٹ آباد پولیس نے اسلحہ کی بڑی مقدار سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی،ایک ملزم گرفتار،2فرار

ہفتہ 19 اگست 2017 23:30

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء) ایبٹ آباد پولیس نے اسلحہ کی بڑی مقدار سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم گرفتار کرلیا ہے۔2ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے اے ایس پی کینٹ تصور اقبال اورایس ایچ اوکینٹ کیڈٹ حفیظ نے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر مسلم آباد چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران اے سی 493مہران کو روک کر گاڑی سے 70عدد پستول30بور،ایک عدد8ایم ایم پستول،ایم پی 5ایک عدد،ایس ایم جی ایک عدد،30بورمیگزین 132عدد،میگزین ایم پی 5سولہ عدد،30بور کے 37ہزار5سو،کارتوس ایم ایس جی 1160اورکارتوس 8ایم ایم کے 308عدد برآمد کرکے ملزم اختر نواز کو گرفتار کرلیا جبکہ دو ملزمان دلاور اورنورکمال فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

پولیس نے تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :