لاہور، شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسا دے کر لاکھوں روپے ہتھیانے والے 3ملزم گرفتار

ہفتہ 19 اگست 2017 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2017ء) ایف آئی اے انٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے مختلف کاروائیوں کے دوران شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسا دے کر لاکھوں روپے ہتھیانے والے 3ملزم گرفتار کر لیے تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے انٹی ٹریفکنگ سرکل نے لاہور کے رہائشی لیاقت علی سے ساوتھ افریقہ بجھوانے کا جھانسا دے کر 46لاکھ ہتھیانے والئے مردان کے رہائشی امجد خطاب بادشاہ کو گرفتار کر لیا ایک اور کاروائی میں انٹی ہیومن سرکل نے امریکہ بجھوانے کا جھانسا دے کر قصور کے رہائشی صلاح الدین سے 29لاکھ 90ہزار روپے ہتھیانے والے بہاولنگر کے رہائشی اقبال نامی شخص کو گرفتار کر لیا جبکہ لاہور کے رہائشی محمد علی سے گیمبیا بجھوانے کا جھانسا دے کر 10 لاکھ روپے ہتھیانے والے وہاڑی کے رہائشی عمران اشرف کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :