کوئٹہ، جمعیت علماء اسلام کے رہنمامرحوم اخترمحمدکاکڑکی اہلیہ انتقال کرگئیں

ہفتہ 19 اگست 2017 23:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2017ء) جمعیت علماء اسلام کے رہنمامرحوم اخترمحمدکاکڑکی اہلیہ،بلوچستان اسمبلی میں جونیئرکلرک مسعودکاکڑکی والدہ،جمعیت کی صوبائی کونسل کے رکن مولانامحمداقبال عیسی خیل،محمدلعل کاکڑ،محمدصادق اور محمدجمیل کاکڑکی بھابھی انتقال کرگئیںان کی فاتحہ خوانی جمعیت گلی نمبر2بالمقابل ملک سکندرہاؤس کی جامع مسجدنواں کلی میں ہورہی ہے درین اثناء صوبائی امیرمولانافیض محمد،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،مولاناامیرزمان،مول اناولی محمدترابی،حاجی نورگل خلجی ،قاری جمعہ خان اورعبدالواسع سحرنے تعزیت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :