حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں ہر طرف سے عوامی احتجاج دیکھنے کو ملتے ہیں,مولانا ولی محمد ترابی

ریڑی والا،تڑے والا دوکان دار مزدور ہر ایک اپنے جگہ پر مشکلات سے دوچار ہیں،پروگرام سے خطاب

ہفتہ 19 اگست 2017 23:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2017ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا ولی محمد ترابی نائب امیر مولوی حبیب اللہ مینگل جوائنٹ سیکٹری مولوی محمود الحسن نے مدرسہ اسلامیہ اور مدرسہ تعلیم القران محمودیہ قمبرانی روڈ کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہوچکا ہیں ہر طرف سے عوامی احتجاج دیکھنے کو ملتے ہیں اور غریب عوام مختلف مشکلات کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ ریڑی والا،تڑے والا دوکان دار مزدور ہر ایک اپنے جگہ پر مشکلات سے دوچار ہیں اپنے مقاصد اور کرپشن کے لیے میونسپل کارپوریشن کے لوگ سرگرم عمل ہیں کہی انکو جیب کا خرچہ ملے ایک راستہ سے تھوڑنے کے خاطر آتے ہیں تو دوسرے راستے سے مذاکرات کا نام دیکر لوٹ مار کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ آئل ٹینکر والوں کی مسائل حل کیا جائے بار بار ہڑتال نے عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے اور پٹرول پمپس والوں کھلی چھوٹ ملی ہے آپنے مرضی کے نرخ لگا کر عوام کا خون چوس رہا ہیں اور حکومت وقت اس جرم کے زمدار ہیں عوام پر ظلم ائل ٹینکر ایسوایشن نہیں بلکہ ناکام حکومت کررہی ہیں انہوں نے کہا کہ آئل ٹینکر والوں کے مسئلے کا اس کا سدباب کیا جائے عوام کو اس عذاب سے نکال دیا جائے اور ائل ٹینکر ایسوایشن والوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ بار بار عوام کو تنگ نہ کیا جائے اپنے مسائل منوانے کے لئے کوئی اور راستہ تلاش کریں انہوں نے کہا کہ کو یونٹوں کے زمداران 24 اگست کے نمائندہ اجلاس میں اپنا شرکت یقینی بنائیںاور اج بروز اتوار 20 اگست ساڑے چار بجے شہید ایڈوکیٹ سلیم بٹ کے فیملی اور انکے محلے کے لوگ جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :