نوازشریف نفسیاتی مریض بن چکے ہیں، رات کو اٹھ اٹھ کرکہتے ہیں مجھے کیوں نکالا: شیخ رشید کا دعوی

ہفتہ 19 اگست 2017 23:27

نوازشریف نفسیاتی مریض بن چکے ہیں، رات کو اٹھ اٹھ کرکہتے ہیں مجھے کیوں ..
راولپنڈی: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اگست2017ء) نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں شیخ رشید احمد پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف پر برس پڑے۔ نجی ٹی وی چینل کے اینکر سے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف نفسیاتی مریض ہوچکے ہیں وہ راتوں کو اٹھ اٹھ کرکہتے ہیں کہ مجھے کیوں نکلا مجھے کیوں نکالا؟؟۔ نواز شریف اپنی جماعت اور خاندان کیلئے پریشانی کا باعث بنتے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

شیخ رشید کامزید کہنا تھا کہ انہیں تو شکر کرنا چائیے کہ انہیں باعزت طریقے سے نکالا گیا اگر وہ خود جج ہوتے تو انکو انکا سخت اور کڑا حساب لیتے۔ آئندہ الیکشن کےحوالےسے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر فوج کے پاس وقت ہوا اور وہ الیکشن کی کڑی نگرانی کرنی تو تیار ہوئی تو تب ہی صرف الیکشن فیئر ہوسکتے ہیں ورنہ الیکشن فیئر نہیں ہوسکتے۔ شیخ رشید احمد نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجیئے: