سائنسدانوں نے زخمی اور خراب اعضا کو آسانی سے ٹھیک کرنے والی زبردست چپ تیار لی

ہفتہ 19 اگست 2017 23:17

سائنسدانوں نے زخمی اور خراب اعضا کو آسانی سے ٹھیک کرنے والی زبردست ..

سائنسدانوں نے ایک ایسی ٹیکنالوجی تیار کی ہے ، جس کی مدد سے زخمی اور خراب اعضا کو بہت آسانی کے ساتھ ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی سے زخم، خون کی شریانیں، اعصابی پٹھے اور زخمی اعضا کو ٹھیک کیا جا سکے گا۔ اس ٹیکنالوجی کو ٹشو نینو ٹرانسفیکشن(Tissue Nanotransfection) یا ٹی این ٹی کا نام دیا گیا ہے۔اس طریقہ علاج میں نینو ٹیکنالوجی کی مدد سے جلد کے خلیات کو بہت سی دوسری اقسام کے خلیات میں بدلا جا سکتا ہےپھر ان خلیات سے نقصان پہنچنے والے خلیات کو ٹھیک کیا جاتا ہے۔

اس عمل کے لیے ایک پینی کے سکے جتنی مائیکروچپ استعمال کی جاتی ہے۔یہ چھوٹی مائیکروچپ خلیات کو تبدیل کرتی ہے۔یہ تبدیل کیے ہوئے خلیات جلد کے خلیات میں جنیٹک کوڈ انجیکٹ کرتے ہیں اور انہیں دوسری اقسام کے خلیات میں بدلتے ہیں۔

(جاری ہے)


اس سائنسدان کا کہنا ہے کہ اس چپ کا استعمال بہت آسان ہے۔ اس چپ کو صرف جلد پر رکھنا ہوتا ہے ، جس کے بعد ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں یہ خصوصی سیل بنا دیتی ہے۔

اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کے محققین اس چپ کے کامیاب تجربات چوہوں اور سوروں پر کر چکےہیں۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ تصور کرنا مشکل ہے لیکن 98 فیصد کیسز میں اس چپ نے کامیابی سے کام کیا۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس چپ کی خصوصیت سیکنڈوں میں خلیات تبدیل کرنا بھی ہے۔اپنا کام کرنے بعد اس چپ کو جسم پر رکھنے کی ضرورت بھی نہیں پڑتی بلکہ اسے ہٹا لیا جاتا ہے۔