اب گاڑی کے ٹائر پنکچر ہونے پر خود بخود ٹھیک ہو جائیں گے

ہفتہ 19 اگست 2017 23:17

اب گاڑی کے ٹائر پنکچر ہونے پر خود بخود ٹھیک ہو جائیں گے

پنکچر ہونے کے بعد ٹائر کا خود ہی ٹھیک ہو جانا ، جلد ہی حقیقت بن جائے گا۔ سائنسدانوں نے ایک ایسا ربڑ بنایا ہے جو صرف مضبوط ہی نہیں بلکہ نقصان پہنچنے پر خود ہی اپنی مرمت کر سکتا ہے۔ہاورڈ سکول آف انجینئرنگ اینڈاپلائیڈ سائنسز کے سائنسدانوں نے خود ہی ٹھیک ہونے والا ربڑ بنایا ہے۔
سائنسدانوں نے ایک ایسا سخت ہائیڈرو جیل (gel) بنایا ہے جو ریورسیبل(reversible) بانڈز بنانے کے لیے پانی پر انحصار کرتا ہے، جس سے ٹائر کے خراب حصے کو ٹھیک ہونے میں مدد ملتی ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ ربڑ جیسی خشک چیز کو خودبخود ٹھیک ہونے کے قابل بنانا کافی دشوار کام تھا کیونکہ ربڑ پولیمر سے بنا ہوتا ہے جو اکثرہم گرفت (covalent)بانڈ کی وجہ سے آپس میں جڑا رہتا ہے۔ یہ بانڈز چونکہ بہت مضبوط ہوتے ہیں اس لیے ایک بار ٹوٹنے کے بعد مشکل سے ہی جڑتے ہیں۔ خودبخود جڑنے والے ربڑ کو بنانےکے لیے ماہرین نے پولیمر کو جوڑنے والے بانڈز کو الٹ (reversible) کر دیا گیاتاکہ بانڈز خود ہی ٹوٹ کر خود ہی دوبارہ جڑ جائیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی ربڑ سے بننے والی دوسری مصنوعات میں بھی استعمال ہو سکتی ہے۔ اسے ٹائروں میں استعمال کریں گے تو کٹ لگنے کی صورت میں دوران ڈرائیونگ ٹائر خود ہی ٹھیک ہوجائے گا۔