بنکنگ کورٹ سکھرکی جانب سے نا دھندگان ڈیفالٹرز کے وارنٹ گرفتاری کا اجراء

ہفتہ 19 اگست 2017 23:40

سکھر۔ 19اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء) بنکنگ کورٹ سکھر نے خیر پور کے مختلف بنکوں سے قرض لیکر واپس نہ کرنے والے ایک درجن سے زائد نادھندگان زمینداروںکیخلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، پولیس کو نا دھندگان کی گرفتاری اور کورٹ پیش کیا جانے کا حکم دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

قرض نادھندگان میں رب رکھیو، مصرخان، مظفر علی، امام بخش، مبارک خان، غلام رسول ، رب ڈنو ، محمد اسحاق اور محمد بخش سمیت دیر شامل ہیں۔