د ریائے سندھ میں سکھر، گڈواور کوٹری بیراجز پر پانی کی سطح میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری

ہفتہ 19 اگست 2017 23:40

سکھر۔ 19اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء) د ریائے سندھ میں سکھر، گڈواور کوٹری بیراجز تینوں مقامات پر پانی کی سطح میں بتدریج کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ آبپاشی کے انچارج کنٹرول روم سکھربیراج عبدالعزیز سومرو کیمطابق ہفتہ کے روز گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی آمد مذید کم ہو کر اپ اسٹریم پر2لاکھ ایک ہزار723جبکہ ڈاؤن اسٹریم پر اخراج ایک لاکھ69ہزار218کیوسک ہو گئی ، جبکہ سکھربیراج کے مقام پر پانی کا بہاؤ مذید کم ہو کر ایک لاکھ91ہزار910کیوسک اور ڈٓاؤن اسٹریم ایک لاکھ34ہزار 130کیوسک ریکارڈ کیا گیا ،کوٹری بیراج جہاں اضافہ دیکھنے میں آرہا تھا اب وہاں بھی پانی کی سطح گرنا شروع ہو گئی ہے ، کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ30ہزار705کیوسک اپ اسڑیم جبکہ اخراج ایک لاکھ 90ہزار190 کیوسک ڈاؤن اسٹریم ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :