سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کی جانب سے ڈاکٹر رتھ فائو کے انتقال پر تعزیتی اجلاس

ہفتہ 19 اگست 2017 23:40

سکھر۔ 19اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء) سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کیجانب سے جذام کی بیماری کے خلاف جدوجہد کرنیوالی ماہر ڈاکٹر رتھ فائو کے انتقال پر ایس ڈی اے آفس میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اس موقع پر مقررین نے ڈاکٹر رتھ فائو کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی خدمات پر کئی سرکاری اعزازت سے بھی نوازا گیا ہم انہیں خدمات پیش کرنے پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ان کے انتقال سے جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ صدیوں تک پر نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن و دیگر رہنمائوںنے کہا ہے کہ ڈاکٹر رتھ فائو جیسی انسانی شخصیت صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں، انہوں نے اپنی تمام تر زندگی انسانی خدمت کیلئے صرف کی اور جذام جیسی موذی مرض کے خاتمے کیلئے مسلسل جدوجہد کے باعث بھرپور کامیابی حاصل کی انہی کی خدمات کی وجہ سے ایشیاء میں پاکستان کو جذام کی بیماری سے نجات ملی، ان کی خدمات کو پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :